ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی مختلف جامعات میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پنجاب کی مختلف جامعات میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: پنجاب کی مختلف جامعات میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی چار جامعات میں مجموعی طور پر پانچ کروڑ سے زائد رقم کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ کنیئرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی میں 1 کروڑ 33لاکھ، یونیورسٹی آف گجرات 1 کروڑ 55 لاکھ، گورنمنٹ کالج فار وومن یونیورسٹی فیصل آباد 1 کروڑ 33 لاکھ، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں 1 کروڑ 14 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ مالی بے ضابطگیاں ٹھیکوں اور تنخواہوں کی مد کی گئیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ان جامعات سے جواب طلب کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید دیکھیے