ایف بی آر: نداچوہدری کو73لاکھ 68 ہزار575 کا شوکاز نوٹس جاری

ایف بی آر: نداچوہدری کو73لاکھ 68 ہزار575 کا شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ایف بی آر نے خفیہ بنک اکاؤنٹ سے آمدن کا سراغ لگا کر سٹیج اداکارہ ندا چوہدری کو 73لاکھ 68 ہزار 575 روپے کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ادکارہ نے 2015کے گوشوارے میں اثاثہ جات کی درست تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے خفیہ اکاؤنٹ میں موجود رقم پرسٹیج ادکارہ ندا چوہدری کو 73 لاکھ68 ہزار پانچ575روپے انکم ٹیکس عائد کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ اداکارہ کوجوہر ٹاؤن میں انکی رہائشگاہ پرشوکاز نوٹس بھیج دیا۔ ایف بی آر نے 2015 میں اثاثہ جات کی درست تفصیلات ظاہرنہ کرنے پرادکارہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

ایف بی آرنےڈاکٹر ہسپتال میں واقع ایچ بی ایل برانچ میں ندا کے خفیہ بنک اکاؤنٹ کا بھی سراغ لگا لیا تھا۔ اداکارہ نے 2 کروڑ روپے فکس ڈیپازٹ کروا رکھے تھے۔ تاہم 2015 کے انکم ٹیکس گوشوارے میں ان اکاؤنٹس کا ذکر نہیں کیا گیا۔

 ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ ندا چوہدری نے2015میں اپنی سالانہ انکم10لاکھ74ہزارروپےظاہرکرکے 83 ہزار600روپےٹیکس ادائیگی کی تھی۔