ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریے ہوجائے تیار، لاہورمیوزک میٹ کے چوتھےسیشن کا اعلان کردیا گیا

لاہوریے ہوجائے تیار، لاہورمیوزک میٹ کے چوتھےسیشن کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: لاہوریوں کے لئے خوشخبری، سال کا پہلا میوزک فیسٹیول لاہورمیوزک میٹ 2018 چھ اور سات جنوری کو الحمرا آرٹ سنٹر میں منعقد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیوزک میٹ کا چوتھا سیشن ایل ایم ایم 2018چھ اور سات جنوری کو الحمرا آرٹ سنٹر میں ہوگا۔ میوزک کنسرٹ کا شیڈول جاری کردیا گیاہے۔

لاہور میوزک میٹ میں ناموار گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزیکل بینڈز کی پرفارمسنز ہوں گی۔ میوزک پر لیکچرز اور بات چیت بھی ہوگی جس میں نامور گلوکار ،موسیقار اور سماجی شخصیات حصہ لیں گی۔