(سٹی 42):شادمان کے علاقے میں واقع مینٹل ہسپتال میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں تین ملازم جھلس گئے، آگ بجھانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مینٹل ہسپتال کے زیر تعمیر اڈکشن سنٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، آتشزدگی سے تین ملازم بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلسنے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں