عدت میں نکاح کیس؛ بشریٰ بی بی نے زبانی طلاق ملنے کا بیان دے دیا

Bushra Bibi verbal divorce, Section 342 statement, Nikah during Iddet, City42, Iddet me Nikah case, Adiala Jail, Salman Akram Raja, Bushra Pinki, Imran Khan, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کی سماعت آج تقریباً مکمل ہو گئی۔ 

 اڈیالہ جیل میں 14 گھنٹے کی طویل سماعت کے دوران سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیلوں نے گواہوں پر جرح مکمل کر لی۔

مقدمہ کی سماعت سکیورٹی مسائل کے سبب اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی۔ 

سابق چئیرمین  پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

 سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے گواہوں کے بیانات پر جرح کی۔ 

 بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے اپنے سی آر پی سی کی سیکشن 342  کے تحت بیان بھی قلمبند کروا دیئے۔ 

بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں 14 نومبر 2017 کے طلاق نامہ کو "من گھڑت" قرار دے دیا۔ بشریٰ بی بی نے دعوی کیا کہ ان کے سابق شوہر خاور مانیکا نے انہیں زبانی طلاق ثلاثہ اپریل 2017 دی تھی۔اپریل سے اگست 2017 تک میں نے اپنی عدت کا دورانیہ گزارا۔اگست 2017 میں لاہور اپنی والدہ کے گھر منتقل ہوگئی۔ یکم جنوری 2018 کو  عمران خان سے ایک ہی نکاح ہوا۔ انہوں نے  دوسری مرتبہ پڑھائے گئے نکاح کے وجود سے بھی انکار کیا۔