پولیس الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے تیار ہے، آئی جی پنجاب

پولیس الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے تیار ہے، آئی جی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی جی پنجاب کی زیر صدارت الیکشن کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سےویڈیو لنک اجلاس، آر پی اوز ،ڈی پی اوز ن کی جانب سے  الیکشن کی سکیورٹی، لاجسٹکس، کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹیشن انتظامات بارے بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق   الیکشن کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سےویڈیو لنک اجلاس میں گوجرانوالہ، بہاولپور، راولپنڈی ریجنز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک میں شرکت کی۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس مکمل پراعتماد ہے، الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام یونٹس کے 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکار الیکشن سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔پنجاب کے صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 49 ہزار 956 پولنگ سٹیشنز ہیں۔سکیورٹی آڈٹ کے مطابق 5577پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 14056 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ صوبائی، ریجنل، ضلعی و ڈویژنل سطح پر مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول رومز فعال ہو چکے ہیں۔ہوائی فائرنگ ، لڑائی جھگڑے اور انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے پر بلا تفریق کارروائی ہوگی۔