ممی ڈیڈی والے نہیں، اصلی یوتھ مسلم لیگ نون کے ساتھ ہے، نواز شریف

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ نون کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ  ممی ڈیڈی والے نہیں، اصل یوتھ نوازشریف کے ساتھ ہے۔
 فیصل آباد میں بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ جو 1980 کے بعد پیدا ہوئے وہ ہاتھ کھڑا کریں۔ اپنے حاضرین میں بہت سے ہاتھ کھڑے دیکھ کر نواز شریف نے کہا، لو دسو، لو دسو کہندے نیں یوتھ کسی ہو دے نال اے۔ او یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔ یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔ وہ ممی ڈیڈی والے نہیں، اصل یوتھ اصل یوتھ، اصل پاکستانی یوتھ مسلم لیگ نون  کے ساتھ ہے۔ 

 نواز شریف سے پہلے شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد مین میٹرو بس سسٹم بنانے کا اعلان کیا تھا، نواز شریف نے اس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، شہباز شریف نے آپ کو میٹرو بس پہ ٹرخا دیا ہے۔فیصل آباد میں صرف میٹرو نہیں اورنج لائن بھی ہونی چاہیے۔ نواز شریف نے وزیراعظم بننے کے بعد  فیصل آباد میں میٹرو بس سسٹم کے ساتھ  اورنج لائن سب وے ٹرین سسٹم بنانے کا بھی اعلان کر دیا ۔
نواز شریف نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا کہ میرے پاس فیصل آبادیوں کی محبت دیکھ کر شکریہ ادا کرنے کے الفاظ نہیں ہیں۔فیصل آباد میں میٹروبس نہیں اورنج لائن بھی ہونی چاہیے ۔

 نواز شریف نے کہا کہ پانچ سال کوئی بےروزگار نہیں ہو گا۔ہر بندے کو روزگار ملنا چاہیے،ںواز شریف نے پی تی آئی کی حکومت کا حوالہ دیئے بغیر کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں لے کر آئیں گے۔کسی کو نوکری ملی؟ انہوں نے کچھ نہیں دیا۔

 نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف صاحب پانچ سال بعد یہاں مجھے کوئی بے روزگار نظر  نہیں آنا چاہیے۔ فیصل آباد والے بتائیں، کتنی موٹر وے چاہئیں۔نواز شریف نے اہلیان فیصل آباد  سے  پنجابی میں خطاب کیا۔
انہوں نے کہا، فیصل آباد کے دائیں اور بائیں اطراف موٹر ویز موجود ہیں ۔ فیصل آبادی بتائیں آپ کو کتنی موٹر ویز مزید چاہییں۔  انہوں نے کہا میں کئی مرتبہ فیصل آباد آیا،  دھوبی گھاٹ میں اس سے قبل ایسا جذبہ نہیں دیکھا۔ فیصل آباد میں چوہدری شیر علی کی لاج رکھنی ہے۔ رانا ثناء اللہ تو رانا ثناء اللہ ہیں، بہترین ساتھی ہیں۔ جو بات کرتے ہیں وہ پوری کرتے ہیں۔ آج جلسہ گاہ میں چوہدری شیر علی نظر نہیں آئے۔ فیصل آبادیو اب شیر علی کی لاج رکھ لینا۔ رانا ثناء اللہ نواز شریف کا وفادار اور بہترین ساتھی ہے۔ میاں فاروق میرا پرانا ساتھی ہے۔ طلال چوہدری نے وفاداری نبھائی۔ 
نواز شریف کبھی پنجابی تو کبھی انگریزی میں گفتگو کرتے رہے۔ انہوں نے کہا،  ہم چار روپے روٹی والا زمانہ واپس لائیں گے۔ ہمارے دور میں روٹی 4 روپے کی تھی ۔پٹرول 65 روپے فی لٹر تھا۔ چینی پچاس روپے کلو تھی، سبزیاں دس دس روپے کلو تھیں، سونا پچاس ہزارروپے فی تولہ تھا۔ غریب کو بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے کی فکر نہیں تھی۔ ہمارے دور میں ضرورت کی ہر چیز سستی تھی۔
عوام کو وہ دن یاد آتے ہیں یا نہیں، جب سب کچھ سستا تھا۔ ہم نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ۔ وہ دھرنے کر رہے تھے ہم دہشت گردی ختم کر رہے تھے۔

نواز شریف نے کہا، اگر ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو اس مجمعے میں سے کوئی بے روزگار نہ ہوتا۔ ہم آٹھ فروری کو انشاء اللہ جیتیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ رانا ثناء اللہ، چوہدری شیر علی اور ساری قیادت کو مبارک ہو 8 فروری کو ہماری فتح ہو گی۔

نواز شریف نے کہا  ہم وہ لوگ نہیں جو کہیں 50 لاکھ گھر بنائیں گے،  ہم سچی کھری بات کرتے ہیں جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔

نواز شریف نے پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ خطاب ختم کیا۔