احتشام کیانی: پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مجلسِ وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ٹرائل کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔
ٹرائل کورٹ کے جج ابولاحسنات ذوالقرنین نے جیل رولز کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے علامہ راجہ ناصر عباس کی ملاقات نہیں کرائی تھی جس پر مجلسِ وحدت المسلمین کے صدر علامہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کر دی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے علامہ راجہ ناصر عباس کی درخواست پر حکم جاری کیا ،
عدالت نے ٹرائل کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی ڈائریکشن کے ساتھ درخواست نمٹا دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ٹرائل کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔