ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست رہنے والے عون چودھری نے بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے نکاح کیس کے حوالے سے بیان میں کہنا ہے کہ بطور گواہ میری سٹیٹمنٹ ہے کہ عدت مکمل نہیں ہوئی تھی، نکاح خواں مفتی سعید نے بھی اقرار کیا کہ ان کے علم میں بھی نہیں لایا گیا تھا۔
راولپنڈی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ساری زندگی دوسروں کو چورکہتے رہے،خود توشہ خانہ میں چور نکلے،ملک کا وزیراعظم ہوتے ہوئے چوری کی،سائفر پر بھی ملک کےساتھ مذاق کیا گیا ، ہمارے ملک کے بچوں کو گمراہ کیا گیا،آج اپنے بچوں کو بتانا پڑتا ہےکہ ریاست کیخلاف کھڑا نہیں ہوا جاتا،ریاست اور ملک ہےتو ہم سب ہیں۔
انہوں نے مزید کہا خاور مانیکا بھی آج اپنی دکھ بھری داستان سنا رہے تھے،خاور مانیکا کےبچوں کی باتیں سامنے آئیں جو تکلیف دہ ہیں،اپنے بچوں کو ایسے لوگوں سےدور رکھیں جو ملک میں نفرت کی فضا پیدا کرتے ہیں،پاکستان کے اداروں کو لڑانے کی کوشش کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔