ملک بھر کے تعلیمی ادارے 9 روز بند رہیں گے

 ملک بھر کے تعلیمی ادارے 9 روز بند رہیں گے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لمبی چھٹیاں،طلبا کی موجیں لگ گئیں،وفاقی وزارت تعلیم اور صوبائی حکومتوں نے عام انتخابات کی وجہ سے 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

 ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 9 روز کی چھٹیاں ہوں گی، 5 فروری کو یوم کشمیر کی تعطیل ہوگی، 3 اور 4 کو ہفتے اور اتوار کی چھٹی ہوگی،5 فروری کو کشمیر ڈے جبکہ 6 سے 10 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی،11 فروری کو پھر اتوار ہوگا اور یوں تعلیمی ادارے عملی طور پر 9 دن تک بند رہیں گے، 12 فروری کو سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھلیں گی۔

 دوسری جانب تعلیمی اداروں کے بعد بینکوں کی بھی لمبی چھٹیاں آگئیں، ملک میں یوم کشمیر، عام انتخابات اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں رہیں گے۔ملک بھر میں تمام بینک 3 فروری سے 5 فروری تک بند رہیں گے، 3 اور 4 فروری کو ہفتہ وار جبکہ 5 فروری کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی۔

 دوسری جانب 6 اور 7 فروری منگل، بدھ کو بینک کھلیں گے تاہم 8 فروری کو الیکشن ڈے پر پھر بینک بند ہوں گے، 9 فروری جمعہ کو بینک کھلیں گے، 10 اور 11 فروری ہفتہ، اتوار کو پھر بینکس بند رہیں گے۔
 

Ansa Awais

Content Writer