سب سے بڑا مقصد ورلڈ کپ جیتنا ہے، بابر اعظم نے دل کی بات بتا دی

Babar Azam, Ask Babar Azam, X, City42, Captain of Pakistan Cricket Team Babar Azam under fire, ICC World Cup 2023, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ماسٹر بیٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا سب سے بڑا مقصد ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ جیتنا ہے۔ پروفیشنل کرکٹ میں کوئی پرفیکٹ نہیں ہوتا،اسٹیو اسمتھ کی کور ڈرائیو سب سے بہتر ہے اوراے بی ڈی ویلیئر ان کے ڈریم بیٹنگ پارٹنر ہیں ۔ 

بابر اعظم کی جانب ست ڈی ویلئیر کو ڈریم بیٹنگ پارٹنر قرار دیئے جانے کے بعد ریٹائرڈ ہو چکے عظیم بیٹسمین ڈی ویلئیر نے ایک پر اپنے آفیشل ہینڈل سے پوسٹ کیا کہ "میرے دوست میں بھی آپ کے ساتھ بیٹنگ کرنے کو بہت پسند کرتا"

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے  فینز سے گفتگو کے خصوصی سیشن میں  مداحوں کے لئے اب بھی کپتان بابر اعظم نے کرکٹ سے عشق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اپنے والد  کی گھڑیوں کی دکان پر ان کے ساتھ کام کرنے جاتے تھے  تو صبح 6 بجےدکان پر جاتے اور کام شروع ہوتے ہی وقفے کا انتظار کرنے لگتے تھے، وقفے میں وہ  کرکٹ کھیلتے تھے ۔ بابر اعظم نے بتایا کہ جب پاکستان کرکٹ ٹیم میں پہلی بار نام آیا وہ زندگی کےجذبانی لمحات میں سے ایک تھا۔

اس کے علاوہ بابراعظم نے شادی سے متعلق سوال پرمحمد رضوان کو جواب دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپ کو اکیلے میں جواب دوں گا۔

بابر اعظم کا کہنا تھاہمیشہ مثبت سوچ رکھتا ہوں،کبھی کبھی منفی چیزوں کو نظرانداز کرتاہوں،جو غلطیاں ہوتی ہیں اپنے قریبی اور مینٹورز سے بات کرتاہوں ،میرا سب سے بڑا گول ورلڈکپ جیتنا ہے ۔ بابرنے کہا کہ آج وہ جس مقام پرہیں اس میں سرفرازاحمد کا بڑا ہاتھ ہے، انہیں میرے بلے ہمیشہ پسند آتے ہیں۔ 

بابر اعظم نے مداحوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ فخرزمان کے ساتھ کھیلتے ہوئے پریشر نہیں ہوتا بلکہ دوسری ٹیم پریشر میں رہتی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے کے ساتھ میچ میں شکست سے دل ٹوٹا تھا ، وہ جذباتی بھی ہوئے تھ۔

بابر اعظم نے کہا کہ جب کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی وجہ سے ان کی فیملیز کوہٹ کیا جاتاہےتو مشکل ہوتی ہے ۔