ویب ڈیسک : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر ایک اور مقدمہ درج ہو گیا،مقدمہ اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں تھانہ مری میں درج کیا گیا،مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
مقدمے کے متن میں کہاگیاہے کہ شیخ رشید کو گرفتار کرنے گئے تو مزاحمت کی گئی،شیخ رشید سمیت تین افراد نے اسلحہ اٹھا لیا،شیخ رشید اور مسلح افراد حملہ آور ہوئے۔
مقدمے کے متن میں مزید کہا گیاہے کہ شیخ رشید اور مسلح افراد کے پاس تین عدد گنز تھیں،شیخ رشید نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور نازیبا الفاظ استعمال کئے،شیخ رشید اور مسلح افراد کی مزاحمت سے پولیس اہلکار کی شرٹ پھٹ گئی۔