ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان راجن پور ضمنی الیکشن سے دستبردار، کاغذات نامزدگی واپس لے لئے   

Imran khan,Rajan pur,Withdraw from the election,City42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان راجن پور ضمنی الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔

عمران خان نے راجن پور کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔

 راجن پور ضمنی انتخاب سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے سردار محسن لغاری راجن پور کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے،اس موقع پر محسن لغاری کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی نے امیدوار نامزد کر دیا ہے، حلقہ سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، ان کاکہناتھا کہ 16 جنوری کو عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ،تحریک انصاف نے حلقے میں 15 روز بھرپور انتخابی مہم چلائی ۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں فرد جرم کی لٹکتی تلوار کے سبب سابق وزیر اعظم عمران خان نے ضمنی الیکشن حلقہ 193 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔