ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمیاں آنے میں کتنا وقت باقی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

summers
کیپشن: summers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر لاہور میں سورج کے کرنیں بکھرنے سے سردی کی شدت میں کمی واقع ہو گئی ۔ 

شہر میں ہلکی ٹھنڈی ہوا چلنے کا سلسلہ جاری ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے جبکہ شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں سورج اور بادلوں کی درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہے گا ۔فروری کے وسط سے موسم تبدیل ہونا شروع ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث موسم گرما کا آغاز وقت سے  پہلے ہو جائے گا۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج  پانچواں نمبر پر رہا ۔شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 155 ریکارڈ  کیا گیا ۔کینال بنک ہاؤسنگ سکیم میں 236, سیکٹر کیو میں 180, لاہور امریکن سکول میں 173,ڈی ایچ اے فیز آٹھ میں 179 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔ سموگ اور مختلف موذی امراض سے بچاؤ کے لیے ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔