ویب ڈیسک : پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، امتحان تیسری ،چھٹی اور ساتویں جماعت کا لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق 4مضامین اردو، انگریزی،حساب اور سائنس کا پیپر لیا جائے گا، منتخب سرکاری، پیف ،پیمہ، سپشل ایجوکیشن اور رجسٹرڈ پرائیوٹ سکولوں میں بھی امتحان ہوگا۔ جاری کردی شیڈول کے مطابق 16 فروری کوانگریزی،17 فروری کو اردو کا پیپر لیا جائے گا، جبکہ 18 فروری کو ریاضٰی اور 20 فروری کو سائنس کا پیپر ہوگا، 21 فروری کو زبانی سوال و جواب کا پیپر ہوگا۔ لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ پنجاب ایگزمینیشن کےتحت منعقد کروایا جائے گا، امتحان تیسری ،چھٹی اور ساتویں جماعت کا لیا جائے گا۔