ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رشوت کا الزام،محمد خان بھٹی سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج  

Mohammad khan bhatti,principal secretery,former Cm Punjab,City42
کیپشن: Mohammad khan bhatti,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کروڑوں روپے رشوت کے عوض اچھی پوسٹنگز کے الزام میں سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت اہم 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔

مقدمہ میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال اور دیگر ملازمین نامزد ملزم ہیں،مقدمہ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور نے درج کیا ، مقدمہ کے متن میں کہا گیاہے کہ ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال کئی سالوں تک محمد خان بھٹی کو رشوت دیتا رہا،کئی اور افسران بھی محمد خان بھٹی کیلئے کام کرتے ہیں،سرکاری فنڈ سے محمد خان بھٹی کو کروڑوں روپے دیتے رہے ہیں،متن میں مزید کہا گیاہے کہ رشوت وصولی کے وقت مونس الٰہی اور سابق وزیر اعلیٰ افضل ساہی محمد خان بھٹی کے گھر موجود ہوتے۔

 وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا کہناتھا کہ مقدمہ میں منی لانڈرنگ کی دفعات شامل ،تحقیقات شروع کردی گئیں ، مقدمہ میں رشوت وصولی کی تفصیلات اور منی ٹریل لف کی گئیں ۔