آمدن سے زائدا اثاثہ جات کیس،  احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کو بری کر دیا

Fawad hassan fawad,City42
کیپشن: Fawad hassan fawad,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائدا اثاثہ جات کیس کا فیصلہ،  احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کو بری کر دیا۔

عدالت نے فواد حسن فواد کی بیوی  رباب حسن٫ بھائی وقار حسن اور  ان کی آنٹی ڈاکٹر  انجم حسن کو بھی بری کر دیا، عدالت نے فواد حسن فواد  اور دیگر کی  بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔  احتساب عدالت نمبر 6  کی جج عظمی اختر چغتائی نے فیصلہ سنایا۔  

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہفواد حسن فواد  کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام ثابت نہیں ہوا ،اثاثہ جات بنانے میں کرپشن کا عنصر ثابت نہیں ہوا ،ناکافی شواہد کی بنیاد پر بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ فواد حسن فواد کے وکیل امجد پرویز نے حتمی دلائل دیئے  تھے ۔فواد حسن فواد اور ان کے بھائی وقار حسن حاضری کیلیے  پیش ہوئے،  فواد حسن فواد کی بیگم رباب کی جگہ پلیڈر انوار حسین ، ڈاکٹر انجم حسن کی جانب سے پلیڈر رانا نعمان گوہر پیش ہوئے۔  فواد حسن فواد کی بیگم رباب حسن  اور آنٹی انجم حسن  کو عدالت نے حاضری سے مستقل  استثنی دے رکھا تھا۔

نیب نے فواد حسن فواد اور انکے اہل خانہ کے خلاف ریفرنس دائر  کر رکھا تھا ،فواد حسن فواد پر 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے غیر قانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد تھا، نیب ریفرنس کے مطابق فواد حسن فواد نیب کے روبرو 3 ارب 47 کروڑ 54،لاکھ 80 ہزار 822روپے کی وضاحت دے سکے، ایف آئی نے عمران ریاض کو  جوڈیشل مجسٹریٹ کے پیش نہیں کیا عمران ریاض کو کل پیش کیا جائے گا، عمران ریاض کی آج گرفتاری ڈالی گئی ہے۔