ویب ڈیسک:صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران ریاض کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عمران ریاض کو لاہور ائیر پورٹ سے حراست میں لیا گیا، ان پر درج مقدمے کی تفصیل نہیں بتائی جا رہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی گرفتاری خلاف قانون ہے، عدالتی فورم پر مقابلہ کریں گے۔
قبل ازیں یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ عمران ریاض خان گزشتہ شب بیرون ملک جانے کے لیے لاہور ائرپورٹ پہنچے تھے جہاں انہیں بورڈنگ سے روک دیا گیا۔
دریں اثنا عمران ریاض کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’میں نے آفر کی ہے کہ اگر کسی مقدمے میں میری گرفتاری چاہیے تو ایف آئی اے کو بلوا لیں، ان شا اللہ مایوس نہیں کروں گا‘۔
میں نے آفر کی ہے کہ اگر کسی مقدمے میں میری گرفتاری چاہیئے تو FIA کو بلوا لیں۔ انشاءاللہ مایوس نہیں کروں گا۔
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) February 1, 2023
ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ’فل الحال ایف آئی اے نے انتظار کا کہا ہے اور طاقتور لوگوں کو جگا کر مشورہ کیا جا رہا ہے کہ اب کیا کرنا ہے؟‘
بعدازاں عمران ریاض خان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا کہ ’مجھے گرفتار کیا جائے گا‘۔
مجھے گرفتار کیا جائے گا
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) February 1, 2023
اس ٹوئٹ کے چند گھنٹوں بعد عمران ریاض خان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی جانے والی ایک اور ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ’ عمران ریاض خان کو ایف آئی اے نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے‘۔ ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ایئرپورٹ کے عملے نے جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کیا اور عمران ریاض خان کو پچھلے دروازے سے لے گئے۔
Imran Riaz Khan was arrested by FIA and taken into custody at an unknown place, the airport staff misinformed the public at the scene and escorted him via backdoor entrances.
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) February 2, 2023
Insha Allah Imran Riaz himself will write the next Tweet himself. Meanwhile @IRKsays for info.
-IRK SMT
دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ عمران ریاض خان کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’ہم یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں انسانی حقوق مکمل طور پر موجود نہیں ہیں، ایک فاشسٹ ریاست ہے جہاں قانون کی حکمرانی موجود نہیں ہے‘۔
ٹوئٹ میں شامل ویڈیو میں مبینہ طور پر سائبر کرائم آفس کے باہر کھڑے شخص کو اندر ایف آئی اے کی تحویل میں موجود عمران ریاض خان سے مکالمہ کرتے سنا جا سکتا ہے۔
Imran Riaz Khan has been taken into custody by the FIA. We can safely that human right are completely non existent in Pakistan, a fascist state where rule of law is absent! pic.twitter.com/lN34QTrJMS
— PTI (@PTIofficial) February 2, 2023