ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔؎
چیئرمین پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اتنی متعصبانہ نگران حکومت تاریخ میں کبھی نہیں آئی۔ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جارہاہے،کیا ملک ایسے وقت احتجاج کا متحمل ہوسکتا ہے جب امپورٹڈ حکومت کے ہاتھوں دیوالیہ ہو چکے ہیں۔
Strongly condemn arrest of Sh Rasheed.Never in our history have we had such a biased, vindictive Caretaker govt appt by totally discredited ECP. Question is can Pak afford a street movement which we are being pushed towards at a time when we have been bankrupted by Imported Govt?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 1, 2023
واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کےخلاف آب پارہ تھانے میں مقدمہ درج ہے، شیخ رشید پر مقدمہ پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ عنایت الرحمان کی درخواست پردرج کیا گیا تھا۔