مالٹے کے چھلکوں کے حیران کن فوائد

health tips
کیپشن: health tips
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پھلوں کی افادیت بارے تو سبھی جانتے ہیں،قدرت نے ان میں بھرپور غذائیت رکھی ہے اور یہ انسانی جسم اور صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں لیکن  اگر بات کریں پھلوں کے چھلکوں کی توان کو استعمال کر کے بھی ان گنت فوائد  حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

آج کل چونکہ مالٹوں کا موسم ہے اور بھلا کون ہے جسے مالٹے پسند نہ ہوں لیکن اگر آپ کو مالٹے کے چھلکوں کے فوائد  بارے  پتہ چل جائے تو آپ انہیں ہر گز نہ پھینکیں ۔

مالٹوں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو صحت کے لیے  ضروری ہوتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ بالوں کے لیے بھی کمال کرتا ہے؟  ایک مالٹے کو چھلکوں سمیت بلینڈر میں ڈال دیں، اس سیرم یا محلول کو بالوں پر شیمپو کی طرح لگاکر دھولیں، آپ کے بال نرم اور جگمگانے لگیں گے۔

 اگر سنک میں بدبو پیدا ہوگئی ہے  تو بس اتنا کریں کہ مالٹے کے چند چھلکے اس کے سوراخ میں ڈال دیں، اس میں موجود آئلز اور عرق وغیرہ چکنائی کو کاٹ کر ڈرین کو صاف اور خوشبودار بنادیں گے۔
آپ کو جان کر حیرت ہو گی کہ مالٹوں کے چھلکوں میں ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو مچھروں، مکھیوں اور دیگر کیڑوں کو دور بھگاتا ہے،  چھلکوں کو اپنے احاطے یا دروازے اور کھڑکیوں کے قریب رکھ دینے سے مچھروں اور کیڑوں کو دور بھگانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے، اسی طرح مالٹے کے چھلکوں کو بلینڈ میں پیس لیں اور پھر ایک کپ گرم پانی میں ملالیں، اس سلوشن کو چیونٹیوں سے متاثرہ جگہوں پر چھڑک دیں۔

 اگر آپ کے فریج میں بو پیدا ہوگئی ہے ؟ تو مالٹے کے چند چھلکے اس کا حل ہیں یعنی چند مالٹے کے چھلکے نمک چھڑک کر فریج میں رکھ دیں، نمک فریج میں پیدا ہونے والی بو اور اس کی ہوا میں موجود نمی کو جذب کرلے گا جبکہ چھلکے فریج کو مہکا دیں گے۔

ماہرین صحت کے مطابق کینو کے چھلکوں کو براہ راست چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں کھایا جا سکتا ہے اور انہیں باریک باریک کاٹ کر سلاد میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یا ان کی اسموتھی (شربت) کے طور پر بھی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔

 خیال  رہے کینو کے چھلکوں سے معدے میں جلن یا تذابیت محسوس ہونے لگے تو چھلکوں کا استعمال روک دیں کیونکہ  ان کا ذائقہ ترش اور تیکھا ہوتا ہے جس سے چھلکے نگلنے میں مشکل ہو سکتی ہے۔