یو اے ای نے50درہم مالیت کا یادگاری سکہ جاری کردیا

یو اے ای نے50درہم مالیت کا یادگاری سکہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بینک  نے50درہم مالیت کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔
 رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے پر متحدہ عرب امارات نے 50 درہم مالیتی سکہ جاری کردیا جس کی ایک طرف پر شیخ زائد گرینڈ مسجد سنٹر کی تصویر کندہ کی گئی ہے جبکہ دوسری طرف مرحوم شیخ زائد بن سلطان النیہان کی تصویر ہے  ان کی تصویر کے ساتھ ان کا ایک قول بھی تحریرکیا گیا ہے '' عرب امارات میری روح  ہے میرا دل ہے اور دل کے قریب ترین ہے'' ۔  متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور چئیرمین یواے ای سنٹرل بنک شیخ منصور بن زائد النہیان کے حکم پر جاری ہونے سکے کا وزن چالیس گرام ہے ۔
یہ یادگاری سکے بنکوں سے دست یاب نہیں ہوں گے بلکہ صرف شیخ زائد گرینڈ مسجد سنٹر اور اتحاد ماڈرن آرٹ گیلری سے سوق الجامی سوسائٹی کے ارکان کے ذریعے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔