عثمان خان: پی ٹی آئی کی خاتون ایم این اے اور پارلیمانی سیکریٹری اورسیز پاکستانیز پر پارلیمنٹ لاجز میں فائرنگ کردی گئی فائرنگ خاتون رکن پارلیمنٹ جویریہ ظفر کے شوہر نے کی۔
اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں خاتون کے شوہر حیدر علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ خاتون ایم این اے جویریہ ظفر کی مدعیت، میں درج کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی خاتون رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر نے اپنے شوہر پر فائرنگ کا الزام لگاکر ویمن تھانہ میں مقدمہ درج کروادیا، مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ حیدر بلوچ سے میرا 6ماہ پہلے نکاح ہوا، میرے شوہر نے معمولی بات پر جھگڑا کیا جس پر میں نے کورٹ جاکر خلع لینے کا کہا۔
میرے شوہر نے مجھے اور میرے گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، ملزم نے پسٹل سر پر تان لیا گولی چلائی لیکن میں نے بھاگ کر بچھائی۔فائر دیوار پر لگا ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق خاوند اور بیوی میں برقعہ کے معاملہ پر تنازعہ تھا خاوند اپنی اہلیہ کو برقعہ پہننے کی پابندی کرواتا تھا، دونوں کی شادی 6 ماہ قبل ہوئی تھی۔