ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلتھ کارڈ: نجی و سرکاری ہسپتالوں کو ادائیگیوں کیلئے بڑی رقم جاری

ہیلتھ کارڈ: نجی و سرکاری ہسپتالوں کو ادائیگیوں کیلئے بڑی رقم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : ہیلتھ کارڈ کیلئے  نجی و سرکاری ہسپتالوں کو بقایاجات کی مد میں ادائیگیوں کیلئے  25 ارب روپے کا بجٹ جاری کردیا گیا ۔
 .یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر رواں سال 60 ارب روپے کا فنڈ رکھا گیا تھا .محکمہ خزانہ پنجاب 25 ارب روپے کے بقایا فنڈ بھی محکمے کے حوالے کردئیے ہیں ۔پنجاب حکومت نے 25 ارب روپے کا فنڈ اسپییشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے کردیا ہے ۔یہ فنڈ پرائیویٹ ہسپتالوں کے بقایاجات کے لیے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے حوالے کیا جائے گا ۔پنجاب حکومت یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر 400 ارب روپے کا بجٹ تین سالوں میں خرچ کرے گی ۔یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر لاہور سمیت پنجاب کی چار ڈویژن میں باقاعدہ علاج شروع ہوچکا ہے