لاہور کینال میں انڈر پاسز کیلئےدیئےگئےڈسپوزل کنکشن ختم کرنے کافیصلہ

 لاہور کینال میں انڈر پاسز کیلئےدیئےگئےڈسپوزل کنکشن ختم کرنے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب : واسا کا نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں زیر زمین واٹر ٹینک کیلئے ڈسپوزل بنانےکا منصوبہ واسا انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ناقص منصوبہ بندی کی بھینٹ چڑھنے لگا ، ایری گیشن نے واسا کو نشتر ڈسپوزل اسٹیشن کیلئے لاہور کینال میں کنکشن دینے سے انکار کردیا

محکمہ انہار نے واسا کو انڈر پاسز ، لوکل آبادی اور پہلے سے دیئے گئے لاہور کینال میں ڈسپوزل کنکشن کو ختم کرنے کا عندیہ دیدیا ہے جس کا باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔ مراسلہ میں ایری گیشن کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ واسا صرف ڈسپوزل اسٹیشن کیلئے نیاز بیگ سکیپ چینل سے پانی کا اخراج کرسکتا ہے ۔ مراسلہ میں واضح لکھا گیا ہے کہ واسا کی جانب سے لاہور کینال میں پھینکا جانیوالا پانی اور دیگر آبادیوں سے ڈسپوزل کنکشن غیر قانونی ہیں ۔
 محکمہ انہار واسا کو نشتر سپورٹس کمپلیکس ڈسپوزل کیلئے کنکشن نہیں دے سکتا ۔ محکمہ انہار کی جانب سے واسا کو لاہور کینال میں تمام غیرقانونی کنکشن ختم کرنے کی تنبیہ  بھی جاری کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ انہار کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنا واسا انجینئرنگ کی ناکامی اور ناقص منصوبہ بندی ہے ۔ ذرائع کے مطابق واسا انجینئرنگ حکام دوسرے محکموں کو واٹر ٹینک اور دیگر منصوبوں میں ٹیکنیکل طریقوں سے بریف نہیں کرپارہے ۔ 
کا کہنا ہے کہ ڈی ایم ڈی انجینئرنگ واسا کی عدم دلچسپی کے باعث اربوں روپے کے ترقیاتی کام تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دیگر منصوبوں میں انجینئرنگ حکام کی عدم۔دلچسپی اور ناقص پالسیوں سے سابق ایم ڈی کی محنت صائع ہونے کا بھی خدشہ ہے