علامہ اقبال کا مجسمہ تنقید کا نشانہ بن گیا

 علامہ اقبال کا مجسمہ تنقید کا نشانہ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے گلشن اقبال پارک میں بنایا گیا علامہ اقبال کا مجسمہ تنقید کا نشانہ بن گیا۔ مالیوں نے ذاتی حیثیت میں مجسمہ بنا کر علامہ اقبال سے محبت کا اظہار کیا ۔مجسمہ پرتنقید اورمنفی باتوں سے مالی پریشان اور دکھی ہوگئے۔

گلشن اقبال پارک میں علامہ اقبال کے مجسمے کا معاملہ،  مجسمہ کے ارگرد بنائی گئی باونڈری توڑ دی گئی،  انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ مجسمہ کو دوبارہ بنایا جائے گا۔ مالیوں کا کہنا تھا کہ گلشن اقبال پارک مجسمہ کو 2020 میں مالیوں نے اپنی مدد اپ کے تحت بنایا تھا،  مجسمہ علامہ اقبال کے ساتھ عقیدت کے اظہار کے لیے بنایا گیا  تھا۔

دوسر جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلشن اقبال پارک میں مجسمہ رکھنے کے واقعہ کا نوٹس  لے لیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر مجسمے کو ہٹا دیا گیا  ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈی جی پی ایچ اے سے رپورٹ طلب کر لی پارک میں مجسمہ رکھنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم جامع انکوائری کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عثمان بزدار پارک میں مجسمہ رکھنے کا واقعہ متعلقہ حکام کی غفلت ہے،  کوتاہی برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer