ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ

جناح ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: ریلوے حکام کا وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان، ریلوے ہیڈ کوارٹر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین جناح ایکسپریس ساڑھے دس ماہ بند رہنے کے بعد 5 فروری کو لاہور سے کراچی سفر کا آغاز کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس کو بحال کرنے کے اعلان کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جناح ایکسپریس کا آغاز 5 فروری کو لاہور سے کیا جائے گا۔ ٹرین کراچی سے 6 فروری کو لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔ وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس ساڑھے دس ماہ بند رہی۔

جناح ایکسپریس کو کورونا وائرس کے باعث 24 مارچ 2020 کو بند کردیا گیا تھا۔ لاہور کیرج شاپ میں جناح ایکسپریس کیلئے ریک تیار کرلیا گیا۔ لاہور سے کراچی دوطرفہ ٹرین کیلئے 30 بوگیاں تیار کی گئی ہیں۔