"بچوں کو سکول واپس لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ سکول داخلہ مہم کی کامیابی کا مکمل انحصار محکمہ تعلیم کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کی کارکردگی پر منحصر ہے، بچوں کو سکول واپس لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت مختلف اضلاع کے محمکہ تعلیم کے ضلعی افسران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا انعقاد قائد ہیڈکوارٹرز لنک وحدت روڈ پر کیا گیا۔ اجلاس کے انعقاد کا بنیادی مقصد حال ہی میں شروع ہونے والی سکول داخلہ مہم 2021-2022 کے حوالے محکمہ افسران کو بریفنگ دینا تھا۔

اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن، ڈائیریکٹر جنرل قائد، پی ڈی پی ایم آئی یو و دیگر شریک ہوئے۔مراد راس کا کہنا تھا کہ سکول داخلہ مہم کی کامیابی کا مکمل انحصار محمکہ تعلیم کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کی کارکردگی پر منحصر ہے،مرکزی سطح پر لوگوں سے اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کے لیے روابط بڑھائیں ۔

ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ سکول داخلہ مہم کے حوالے ماہانہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے تاکہ سب کی کارکردگی سامنے ہو،بچوں کو سکول واپس لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ہر سکول کانسل کی جانب سے دو تعلیم چیمپئین نامز کئے جائیں گے، سکول داخلہ مہم 2021-2022 خالصتاً ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے ہے،درپیش مسائل کی نشاندہی کریں، ہر ممکن حل کریں گے،سزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی کام بخوبی سرانجام نہیں دیا جا سکتا، کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer