نیاشہربسانےسےپہلےپرانےشہرکےمکینوں کی آوازسنو۔۔ ریورراوی پراجیکٹ کے متاثرین ٹریکٹرز لے کر سڑکوں پرآگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریور راوی پراجیکٹ قبول نہیں,کسان ٹریکٹر لے کرمیدان میں آگئے, شاہدرہ چوک بلاک کر کے شدید احتجاج کیا,کنوینئر متاثرین ایکشن کمیٹی میاں مصطفی رشید نے باورکرایاکہ یہ ان کے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے, اپنے حق کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔رہنما ایکشن کمیٹی سجاد وڑائچ کے مطابق ظالم اتھارٹی ان سے زمین 1400 روپے مرلہ ہتھیا کر اربوں روپے کمانا چاہتی ہے۔متاثرین نے واضح کیا کہ ان کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو وہ بنی گالہ کا رخ کریں گے۔
احتجاج کے باعث شاہدرہ چوک میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیاجبکہ جیب تراش متاثرین کے کنوینئر مصطفی رشید کا موبائل فون لے اڑا،ریور راوی منصوبے کے متاثرین نےٹریکٹرمارچ کرکے پیغام دیاہےکہ جائزمطالبات پر کان نادھرے گئےتو ٹریکٹر مارچ وزیر اعلیٰ ہاوس، گورنر ہاوس اور بنی گالا کا رخ بھی کرسکتاہے۔
دوسری جانب پراجیکٹ کے لئےاراضی کے حصول کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا،لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کر دی،ہائیکورٹ میں پراجیکٹ کے لئےاراضی ایکوئر کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ آفس کاکہناتھا کہ درخواست کے ساتھ متعلقہ دستاویزات نہیں لگائے گئے۔
متعلقہ دستاویزات کے بغیر درخواست سماعت کیلئے پیش نہیں کی جاسکتی،درخواست گزار کا کہناتھا کہ زرعی اراضی کو راوی اربن پراجیکٹ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، ماحولیاتی ادارے کےاین اوسی کےبغیر اراضی لی جا رہی ہے۔