ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی دارالحکومت میں21 گھروں کے چراغ گل ہوگئے

صوبائی دارالحکومت میں21 گھروں کے چراغ گل ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ملک بھر میں عالمگیر مہلک وبائی مرض کورونا کے وار جاری ہیں، دنیا میں اب تک 20 لاکھ کے قریب اموات ہوچکی ہیں، پاکستان میں میں بھی اس سے ہزاروں لوگ موت کے منہ میں جاچکے ہیں، لاہور میں کورونا سے متاثر مزید21 افراد ابدی نیند سوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے ووہان سے نکلنے والی مہلک وباء نے دنیا میں بڑی تباہی پھیلا رکھی ہے،بچے،بڑے، خواتین اور مرد اس کا شکار ہورہے ہیں، اب تک 20 لاکھ کے قریب اموات ہوچکی ہیں، پاکستان میں بھی کوروناکے وار جاری ہیں، لاہور میں کوروناایک ہی روز 21 جانیں نگل گیا،شہر میں کورونا وائرس کے 230 نئے مریض رپورٹ ہوئے، کورونا سے متاثرین کی تعداد79 ہزار 990 اور اموات 1901 ہوچکی ہے۔

لاہور میں متاثرین کی تعداد 79990 اور اموات 1901 ہوگئیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہناتھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 424نئے کیسز، تعداد158,220 ہو گئیں۔لاہورمیں 230،ننکانہ9،قصور 5،شیخوپورہ3،راولپنڈی20،جہلم 18،اٹک 2اور گوجرانوالہ میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔سیالکوٹ 10،نارووال 1،گجرات5،منڈی بہاؤالدین 4،ملتان10،خانیوال 1،وہاڑی 1،فیصل آباد67،چنیوٹ 4،ٹوبہ 8،جھنگ 1اور رحیم یار خان میں 3کیسز سامنے آئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سرگودھا 2،میانوالی1،بہاولنگر 5،بہاولپور 1،لودھراں 2،ڈیرہ غازی خان1،ساہیوال2،اوکاڑہ 4اورراجن پور میں 1کیس رپورٹ ہوا۔ کورونا وائرس سے مزید46ہلاکتیں، اموات کی کل تعداد 4,793ہوچکی ہے۔ اب تک 2,949,179ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 143,652 ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھر پور کارrوائیاں جاری ہیں،ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہناتھا کہ مجموعی طور پر 49 دکانوں و سٹوروں و ریسٹورنٹس و میرج ہالز کو سیل اور 72 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے.  اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 16 دکانوں و سٹوروں اور 02 ریسٹورنٹس کو سیل جبکہ اوورچارجنگ پر 20 ہزار اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 11 دکانوں و سٹوروں اور 04 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے 16 دکانوں و سٹوروں و ریسٹورنٹس و میرج ہالز کو سیل جبکہ 42 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے. تحصیل شالیمار میں فائن پیلس شادی ہال، مغل تکہ شاپ، عمران سوپ شاپ، کاشف کراکری سٹور ودیگر کو سیل کیا گیا. ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں جاری ہیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer