( بسام سلطان ) لاہور ایئرپورٹ پر چینی باشندے کی طبیعت ناساز ہونے کا معاملہ، سروسز ہسپتال انتظامیہ نے چینی باشندے ڈیمنگ کے مکمل معائنے کے بعد ڈسچارج کر دیا۔
ایم ایس کے مطابق ائیرپورٹ سے سروسز ہسپتال لائے جانے والے چینی باشندے کو ڈسچارج کردیا گیا ہے، ایم ایس سروسز اسپتال چینی باشندے کو سر چکرانے کے پیش نظر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق چینی باشندے میں کرونا وائرس کی کوئی علامات نہیں تھی، ڈیمنگ یاؤ کا احتیاطی طور پر بلڈ سیمپل بھی لے لیا گیا۔
اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ چینی مسافر یاو ڈیمنگ کو لاہور ائیرپورٹ کی جانب سے کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کے طور پر ریفر کیا گیا تھا۔ 28 سالہ چینی مسافر یاو ڈیمنگ بزنس مین ہے اور 18 جنوری 2020 کو کراچی اترا تھا۔ چینی مسافر کو صرف ناک سے خون بہنے کی وجہ سے ریفر کیا گیا۔
ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے مزید بتایا کہ چینی مسافر کو گزشتہ دس سال سے نکسیر پھوٹنے کا مرض ہے۔ چینی مسافر کو بخار، فلو اور کھانسی کی شکایت نہیں تھی۔