پاکستان علما کونسل نے ٹرمپ فارمولے کو مسترد کردیا

پاکستان علما کونسل نے ٹرمپ فارمولے کو مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( سعید احمد ) چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ کشمیر اور فلسطین پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، ٹرمپ کے فارمولے کو مسترد کرتے ہیں۔

پاکستان علما کونسل کی جانب سے پریس کلب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی موجودہ صورت حال پر پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا محمد طاہرمحمود اشرفی اور ضیا اللہ شاہ بخاری سمیت تمام مکاتب فکر کے علما کرام نے شرکت کی۔

مولانا طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان نے کشمیر اور فلسطین مسئلے پر کبھی موقف تبدیل نہیں کیا، تمام مکاتب فکر ٹرمپ فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے عرب لیگ کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی فلسطین بھی منایا جائے گا۔

قاری ضیا اللہ شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاک فوج نے فلسطین کے مسئلے پر جو موقف اختیار کیا ہے اس کی حمایت کرتے ہیں، تمام پاکستانی مذہبی جماعتیں اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑی ہیں۔

پاکستان میں مقیم فلسطینی طلبہ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ فلسطین برائے فروخت نہیں کہ ٹرمپ بیچ دے اور اسرائیل خرید لے۔ کوئی فلسطین کو فروخت کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف آخری فلسطینی بھی لڑے گا۔