( سعید احمد ) نابینا افراد نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 17 فروری کی ڈیڈ لائن دے دی، کہتے ہیں کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو 17 فروری کو دھرنا دیں گے۔
لاہور پریس کلب میں پاکستان ویلفیئر یونین آف بلائنڈز کے چیئرمین محمد فیاض نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ محمد فیاض کا کہنا تھا کہ حکومت کو 35 دن کا وقت دیا گیا، مگر 250 کے قریب نابینا افراد کو روزگار نہیں دیا گیا، 100 کے قریب افراد کو نوکری دی گئی جو کہ تعلیم اور میرٹ کے مطابق نہیں نہیں، کچھ نابینا افراد کو ان کے گھروں سے بہت دور نوکریاں دی گئیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق تمام نابینا افراد کو تعلیم کے مطابق نوکریاں دے۔ مطالبات منظور نہ ہوئے تو 17 فروری کو دوبارہ پنجاب بھر میں احتجاج شروع کریں گے۔