کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے والے بے نقاب

کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے والے بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کاانعقاد کیاگیاامیرجماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد  نے آل پارٹیز کشمیرکانفرنس کی صدارت کی، شرکاء نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری حکومت پر ڈال دی جبکہ بھارت  سے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کرنےکامطالبہ کردیا۔


ہمدردسینٹرمیں منعقدہ آل پارٹیزکشمیر کانفرنس کےمشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیاگیا کہ باڑ ختم کرکے نام نہاد ایل او سی کو دوبارہ سیز فائر ڈکلیئر کروایاجائے، بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کو ختم کیاجائے، بھارت اور افغانستان کی پاکستان کے راستے سے ہونے والی تجارت کو بند کیاجائے،ایل او سی پر بلااشتعال بھارتی گولہ باری سے شہری اور پاک فوج کے جوان شہید ہوچکے ہیں ایسے میں بھارت سے سفارتی تعلقات کا کوئی جواز نہیں ،سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔ بھارت کے فضائی راستوں کو بند کیاجائے،پاکستان سفارتی سطح پر کشمیر کاز کےلیے کردار اداکرے۔جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے مسلم امہ کو متحد کیاجائے۔


خطیب بادشاہی مسجد مولانا ابوالخبیر آزاد نےکہاکہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیری ستر سالوں سے بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے جدوجہد کررہے،کشمیری منتظررہیں کہ کب کوئی شہاب الدین غوری آئے گا۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نےکہاکہ موجودہ حکومت کی کشمیر پالیسی پر تحفظات ہیں، کشمیر کے مسئلے کو نظر انداز کیاگیا اور آواز بھی اٹھانا بند کردی گئی اور بھارتی حکمرانوں کو موثر جواب نہیں دیاگیا۔
رہنماپیپلزپارٹی نویدچودھری نےکہاکہ کشمیرکامقدمہ سب سے پہلے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے لڑا۔جس کے بعد بی بی شہید نے کشمیر کا علم دنیا میں بلند کیا۔وزیر اعظم عمران خان کو سلیکٹڈ اس لیے کہتے ہیں کیونکہ وہ اپنی کسی بات پر قائم نہیں رہتے،موجودہ حکومت کشمیر ایشو کو ایک ایونٹ کے طور پر ڈیل کرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں کھڑے ہوکر مودی کو للکارا۔


امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدنےکہاکہ کشمیرکسی ایک پارٹی کا ایشو نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے،کشمیریوں کے ساتھ ہم آواز ہونا قومی فریضہ ہے، بھارت نے اب اپنی سرزمین کو مسلمانوں کےلیے تنگ کردیا ہے،مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنے کے بعد بھارتی آزاد کشمیر کے حوالے سے خاموش رہے گا تو ایسا نہیں ہوگابھارت کو نا روکا گیا تو پھر دشمن آگے بڑھے گا۔تاہم پاکستان کو پسپائی کے بجائے جرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
آل پارٹیز کانفرنس میں پانچ فروری کوکشمیریوں کےساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کےعزم کااظہار کیاگیا۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer