ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناراض بیوی نہ مانی،شوہر نے سسرالیوں کی چوکھٹ پر خود کو آگ لگالی

ناراض بیوی نہ مانی،شوہر نے سسرالیوں کی چوکھٹ پر خود کو آگ لگالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : بیوی کی ناراضگی پرشوہر کی سسرالیوں کےگھر کے باہر خودسوزی،پانچ بچوں کےباپ بابرکو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بیوی کی ناراضگی  شوہر کی جان لینے تک پہنچ گئی۔ بیوی بار بار منانے پر نہ مانی تو  شوہر نے خود کو آگ لگالی،افسوسناک واقعہ اقبال ٹاون کےعلاقے پاک بلاک میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق شفیق آباد کا رہائشی بابرنامی شخص اپنی بیوی کو منانےاقبال ٹائون آیا اسکی بیوی آمنہ تین ماہ قبل ناراض ہوکرمیکےآگئی تھی،آمنہ کےساتھ جانےسےانکار پربابر دلبرداشتہ ہو گیااور خود پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگا لی ،موقع پرموجود آمنہ کے ماموں نےبچایا اور تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا۔

ایس پی اقبال ٹائون کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل کےمطابق آگ کے باعث بابرکا اسی فیصد جسم جھلس چکا ہے،اسکی بیوی آمنہ نےخلع لینے کے لیےعدالت سے رجوع کیا ہوا تھا،بابراور آمنہ کی13سال قبل شادی ہوئی تھی جبکہ بابرپانچ بچوں کا باپ اور شٹرنگ کاکام کرتا ہے ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer