وفاقی بیوروکریسی کی تنخواہوں اور الاﺅنسز میں 120 فیصد اضافے کا ڈرافٹ تیار

وفاقی بیوروکریسی کی تنخواہوں اور الاﺅنسز میں 120 فیصد اضافے کا ڈرافٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) وفاقی بیوروکریسی کی تنخواہوں اور الاﺅنسز میں 120 فیصد اضافے کا معاملہ خزانہ ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کو بھجوانے کیلئے ابتدائی ڈرافٹ تیار کر لیا، سیکرٹریز کمیٹی کی خزانہ ڈویژن کو تنخواہ پیکج منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوانے کی ہدایت بھی کردیں۔

  خزانہ ڈویژن کی جانب سے تیار کی گئیں تجاویز کے مطابق وفاقی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے جبکہ گریڈ 16 تک ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا نصف بطور یوٹیلیٹی الاؤنس دیا جائے، گریڈ 17 تا 20 بنیادی تنخواہ کا 100 فیصد بطور یوٹیلیٹی الاؤنس دیا جائے۔

خزانہ ڈویژن کی تجاویز کے مطابق گریڈ 21، 22 کو 150 فیصد بطور یوٹیلیٹی الاؤنس دیا جائے اور وفاقی سیکرٹریز کو چیف سیکرٹریز کے مساوی ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے، وفاقی سیکرٹریٹ، کیڈر پوسٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، سیکشن افسر، ڈپٹی سیکرٹری اورجوائنٹ سیکرٹری کی بنیادی تنخواہ دوگنا کی جائے، سینئر جوائنٹ، ایڈیشنل و سپیشل سیکرٹریز کی بنیادی تنخواہ میں  150 فیصد اضافہ کیا جا ئے اور وفاقی و انچارج سیکرٹریز کو چار لاکھ روپے ایگزیکٹو الاؤنس دیا جا ئے، جبکہ وفاقی سیکرٹریز کمیٹی کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے جلد جائزہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا

Sughra Afzal

Content Writer