( زین مدنی ) فلم " میڈم ای پرابلم " کو ریلیز سے قبل ہی پرابلم کا سامنا، فلم پروڈیوسر رفعت المنتہیٰ نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم اس لئے بنائی تھی کہ پاکستانی سینماوں میں اسے ریلیز کروں گی لیکن سینماوں کی انتظامیہ ان سے تعاون نہیں کررہی۔
ایک فلمی ادارہ میری فلم کی ریلیز میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، میں کہنا چاہتی ہوں کہ یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی فلم ہے اس کو آج کے بے رونق سینماوں میں ریلیز کیا جانا چاہئے،اس وقت پاکستانی فلم کا مستقبل ہے۔
سینما والے پاکستانی فلم پروڈیوسر کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ پاکستان فلم انڈسٹری اور پاکستانی پروڈیوسر کو فائدہ پہنچے۔