وقار گھمن: واسا کی غفلت سے اتحاد کالونی قینچی بازار کی گلیاں پانی میں ڈوب گئیں. خواتین ،بچے اور بزرگ انتہائی دشواری سے گندے پانی میں سے گزرنے پر مجبور ہیں، اہل علاقہ نے تبدیلی سرکار سے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ مناظر ہیں اتحاد کالونی قینچی بازار کی گلیوں کے جو شاید واسا حکام کی نظروں سے اوجھل ہیں، گلیوں میں ہر طرف سیوریج کے پانی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، عوام واسا کی کارکردگی سے انتہائی بیزارہیں۔گلی سے گزرنے والے بچوں نے بھی کہا کہ روزانہ سکول یونیفارم خراب ہوجاتا ہے، انہوں نے اپیل کی کہ سیوریج کا پانی ختم کروایاجائے۔
یونین کونسل227کی متعددگلیوں میں پائپ لائنوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے یہی صورتحال ہے جس کے حل کیلئے عوام اعلیٰ حکام کے حکم کی منتظر ہیں۔