ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بادل بارش برسا کے تو کب کے جا چکے مگر شہر میں سردی کی شدت تاحال برقرار ہے، جبکہ سرد ہوا نے خنکی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ آئندہ 3 سے چار دنوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ شہر میں درجہ حرارت زیادہ سے زیاہد 20 اور کم سے کم 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے، جنوبی پنجاب کے علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑ سکتی ہے جس کے باعث سفر کرنیوالے رات کے اوقات میں سفر سے گریز کریں۔

Shazia Bashir

Content Writer