ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال کی انتظامی غفلت برقرار

جناح ہسپتال کی انتظامی غفلت برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جناح ہسپتال کی انتظامی غفلت اب تک برقرار، کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ہسپتال میں نصب ایم آر آئی مشین کی مرمت نہ ہوسکی۔

قائد ملت کے نام پر قائم جناح ہسپتال انتظامی غفلت کا شکار ہے، ہسپتال کی اکلوتی ایم آر آئی مشین طویل عرصے سے خراب پڑی ہے، انتظامیہ مشین کی مرمت کرانے میں سنجیدہ ہی نہیں جبکہ روزانہ سینکڑوں افراد کو مایوسی کا سامنا ہے۔

 مختلف شہروں بلکہ صوبوں سے افراد سرکاری ہسپتالوں کو رخ کرتے ہیں تاکہ سستا علاج حاصل کیا جا سکے، مگر ہسپتالوں میں اہم ترین ٹیسٹ کی سہولت ناپید ہو جانے سے شہری شدید پریشان ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer