سٹی42: لاہور ہائیکورٹ اورضلعی عدالتوں کی اسٹیبلشمنٹ میں بھرتی کیلئے کمیٹیاں تشکیل، ہائیکورٹ کے تین تین ججز پر مشتمل دو ایگزامینیشن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔
کمیٹی تحریری امتحان اورانٹرویوز کے بعد امیدوارں کی حتمی فہرست مرتب کرے گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد امیدواروں کو تقرر نامے جاری ہوں گے۔
ہائیکورٹ اسٹبلشمنٹ میں بھرتی کیلئےجسٹس امین الدین کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، 3رکنی کمیٹی میں جسٹس مسعود نقوی اورجسٹس سرداراحمد نعیم بھی شامل ہیں۔