پہلے پیٹ پوجا پھر کام دوجا، ہسپتال میں چائے، سموسوں اور باربی کیو سےتواضع

پہلے پیٹ پوجا پھر کام دوجا، ہسپتال میں چائے، سموسوں اور باربی کیو سےتواضع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)میڈیکل بورڈ کی نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز، محکمہ داخلہ پنجاب کے احکامات پر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو فوری طور پرعلاج کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ کوٹ لکھپت سنٹرل جیل سے سخت سکیورٹی میں منتقل کیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے احکامات پر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو سیکیورٹی میں فوری طور پرطبی امداد فراہم کر نے کیلئے سروسزہسپتال منتقل کر دیا گیا، نواز شریف کی صحت کے حوالے سے فیملی اور پارٹی رہنماؤں کے تحفظات کے بعد بننے والے میڈیکل بورڈ نے سفارش کی تھی کہ نواز شریف کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کریں، جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کی ہدایت میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کردیا۔
کوٹ لکھپت سنٹرل جیل میں نواز شریف کا ضروری سامان پیک کیا گیا اور سخت سکیورٹی میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ، اس دوران لیگی کارکنان کوٹ لکھپت جیل پہنچے اور نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا اور قرآن خوانی کی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے سروسز ہسپتال کے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانی کے لیے ہدایت کی گئی۔ جس کے بعد اب میاں نواز شریف کا ہسپتال میں علاج معالجہ ہوگا اور انہیں حکومت علاج کی تمام سہولتیں فراہم کرے گی.

اس موقع پر نوازشریف کیلئے شام کی چائے اوردیگر لوازمات سے تواضع کی گئی۔ نوازشریف کو چائے کے ساتھ شامی کباب، سموسے اور سیخ کباب دیئے گئے۔ نوازشریف کے لیے کیچپ اور دہی کی چٹنی بھی پہنچا دی گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔