سعود بٹ:لوئر باری کینال پراجیکٹ پر کام کرنے والے افسران اور عملے کو نیسپاک واپس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ نیسپاک فاونڈیشن کے آپریٹرز اور ڈرائیورز کو بھی واپس آنے کے احکامات جاری۔
لوئر باری ڈوب کینال پراجیکٹ میں فنڈز کی کمی سامنا ہے۔ کنسلٹنسی فراہم کرنے والی نیسپاک کے عملےکو واپس محکمہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خانیوال، ساہیوال اور اوکاڑہ کے نو انسپکٹرز کو محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ نیسپاک فاونڈیشن کے آپریٹرز اور ڈرائیورز کو بھی واپس آنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔