چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ کا حلقہ این اے124 سےالیکشن لڑنے کااعلان

چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ کا حلقہ این اے124 سےالیکشن لڑنے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک عثمان ظہیر: چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی  کا حلقہ این اے124 سے الیکشن لڑنے کا اعلان، انکا کہناہے کہ بہت جلد ملک بھر کے تمام حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کریں گے۔ چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ نے خادم حسین رضوی کے سامنے امیدوار نہ لانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے حلقہ این اے 124کے حوالے سے اہم کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے خود کوکارکنوں سمیت گرفتاری کے لیے پیش کیا، لیکن انتظامیہ نے  گرفتار نہیں کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر سے عقیدہ ختم نبوت سے متعلق راجہ ظفرالحق رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہاکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو فوری برطرف کرکے اسے سزا دی جائے۔

چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ نے حلقہ این اے124 سے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے دو دفاتر کا افتتاح بھی کردیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے  مٹھائی تقسیم  کی۔   ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان سمیت سنی مذہبی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کریں گے، نواز شریف نے نظریہ پاکستان سے غداری کی ہے۔

انکا مزید کہنا تھاکہ نواز شریف نے بھگوان اور رحمان میں کوئی فرق نہ کرکے کروڑوں عاشقان رسول کی دل آزاری کی ہے۔  ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مناواں سے واہگہ بارڈر تک آزادی کشمیر کاررواں چلانے کا اعلان بھی کردیا۔