ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا، گزشتہ دوروز کے دوران برائلر مرغی گیارہ روپے فی کلوگرام مہنگی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق گیارہ روپے اضافے کے بعد برائلر گوشت کی قیمت دوسو تیرہ روپے فی کلوگرام ہوگئی ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زندہ برائلر پرچون کی قیمت ایک سو سینتالیس روپے متعین کی گئی جبکہ تھوک میں اسکی قیمت ایک سو اکتالیس روپے رہی،برائلر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شہریوں نے شدید تنقید کی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ آئے روز قیمتیں بڑھ رہی ہیں، کوئی نوٹس لینے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مٹن اور بیف تو عام آدمی کی پہنچ سے پہلے ہی باہر ہے ،اگر برائلر مرغی بھی یونہی مہنگی ہوتی رہی تو یہ بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوجائے گی،پنجاب حکومت معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔