ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھرم پورہ، ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں خوفناک تصادم ، ایک شخص شدید زخمی

دھرم پورہ، ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں خوفناک تصادم ، ایک شخص شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) دھرم پورہ کینال روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار سوار شدید زخمی ہوگیاجبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کینال روڈ پر ٹریفک جام اور حادثات کا ہونا معمول بن گیا، آج صبح بھی دھرم پورہ کینال روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اورکار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار سوار شدید زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، حادثے کے بعد بیجنگ انڈرپاس سے دھرم پورہ تک شدید ٹریفک جام رہی اور شہریوں کو شدید پریشان کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹریفک پولیس نے ٹریکٹرٹرالی کو قبضہ میں لے کر فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔