(راؤ دلشاد) مشیر وزیراعلیٰ خواجہ احمد حسان سے ایم این اے چودھری نذر آرائیں کی ملاقات ہوئی، پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ احمد حسان سے ایم این اے چودھری نذر آرائیں کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نذیرآرائیں کا کہنا تھا کہ اورنج لائن کی تکمیل سے دنیا میں منفرد مقام حاصل ہوگا، وہاڑی میں سماجی شعبے کی ترقی کیلئے بیشترمنصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے جبکہ میٹر وٹرین عوام کیلئے شہبازشریف کا عظیم تحفہ ہے۔
خواجہ احمد حسان نے کہا کہ خادم پنجاب کا منصوبہ ملکی تاریخ بڑا عوامی فلاح منصوبہ ہے ، اورنج ٹرین سےروزانہ لاکھوں افرادمستفیدہوں گے۔
ملاقات میں میاں طارق، چودھری شبیر گجر، حافظ رضوان افضل بھی موجود تھے۔