ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھائی نے بھائی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

Lahore twin Murder case, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور  میں ساندہ کے علاقہ راج گڑھ میں رقم کے  تنازعہ  نے دو  بھائیوں کی جان لے  لی۔ایک بھائی نے دوسرے کو قتل کر کے خودکشی کر لی ۔

پولیس کی ابتدائی  تحقیقات کے مطابق ٹوکے والا چوک کا رہائشی شہزاد حیدر نشے کا عادی تھا، جس کا اپنے بڑے بھائی سلطان کے ساتھ آئے روز جھگڑا رہتا تھا ۔ہفتہ کے روز  شہزاد نے اپنے بھائی سے رقم طلب کی تو اس نے دینے سے انکار کر دیا، جس پر شہزاد مشتعل ہو گیا اور  شہزاد نےفائرنگ کر کے اپنے بڑے بھائی سلطان کو قتل کر دیا۔ بعد ازاں ملزم نے اپنے سر میں بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر ڈالا ۔ 

اس  افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس، فرانزک ٹیمیں اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ہلاک ہونے والوں کی میتیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے دیگر افراد کے بیانات کی روشنی میں واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔