سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کے مبینہ " انٹرا پارٹی الیکشن" کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو پر سوشل پلیٹ فارمز پر مختلف تبصرے کئے جا رہے ہیں۔
ہفتہ کے روز پی ٹی آئی کی جانب سے مبینہ انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے پشاور میں چمکنی کے علاقہ میں سڑک کے کنارے ٹینٹ لگا کر ایک اجتماع کیا گیا تھا جس میں مخصوص لوگوں کو بلایا گیا۔ اس اجتماع میں تحریک انصاف کا دعوی ہے کہ پارٹی کے کارکنوں نے نئے پارٹی چئیرمین اور صوبوں کے چئیرمینوں کا انتخاب کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ہفتہ کی شب نمودار ہونے والی اس ویڈیو میں پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے کئے گئے اجتماع میں کچھ لوگوں کو "قبول ہے قبول ہے" کے نعرے لگاتے دکھایا گیا ہے۔ میڈیا کے ویڈیو کیمروں کے فریم میں دکھائی دینے والے افراد کی تعداد بمشکل دو درجن دکھائی دے رہی ہے۔ پہلے اسٹیج سے پارٹی چئیرمین کے عہدہ کے لئے بیرسٹر گوہر خان کے نام کا اعلان کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ہی وہاں موجود افراد ہاتھ اٹھا کر "قبول ہے، قبول ہے" پکارتے ہیں۔