روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی

Dollar vs Pakistani Rupee, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اہم حکومتی اقدامات کے باعث پاکستانی کرنسی کی ویلیو پر مثبت اثرات مرتب ہونے لگے،ایک ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہو گئی ۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 40 پیسے سستا ہوا ،ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 285.37 روپے سے کم ہوکر 284.97 روپے پر بند ہوا ، جبکہ اسی عرصے میں اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286.50 روپے سے کم ہوکر 286 روپے کا ہوگیا ۔
دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے،سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی،ماہرین کاکہناہے کہ ایک سال کی توسیع سے روپے پر بڑھتے پریشر میں کمی ہوگی۔
روپے کے مقابلے میں ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کم ہوکر 311 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاو¿نڈ 2 روپے مہنگا ہوکر 360 روپے کا ہوگیا ،ایک ہفتے میں امارتی درہم 78روہے 20 پیسے پر ہی برقرار رہا ، جبکہ سعودی ریال 10 پیسے کمی سے 76.20 روپے کا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مقابلے نومبر میں تجارتی خسارہ 13 فیصد کمی سے 1 ارب 88 کروڑ ڈالر رہ گیا ،اکتوبر کے مقابلے نومبر میں درآمدات 8 فیصد کمی سے 4.46 ارب ڈالر رہی ،اکتوبر کے مقابلے نومبر میں برآمدات 4 فیصد کمی سے 2.57 ارب ڈالر رہی،ایک ہفتے میں مجموعی ملکی زرمبادلہ 9.10 کروڑ ڈالر اضافے سے 12.39 ارب ڈالر ہوگئے ۔