ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پاکستان جی سی سی  آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات ، معاہدہ جلد طے ہوگا، گوہر اعجاز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کے  جی سی سی کے مذاکراتی سربراہ سے مذاکرات میں پاکستان اور جی سی سی کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری سے متعلق امور معاہدے کا اہم حصہ ہیں، امید ہے جی سی کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

وفاقی وزیر تجارت و صنعت کی قیادت میں پاکستانی وفد سعودی عرب پہنچ گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کر رہے ہیں۔ وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے جی سی سی کے مذاکراتی سربراہ سے  پاکستان اور جی سی سی  کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات کیے۔  مذاکرات میں سرمایہ کاری کے تحفظ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی اور دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔ فریقین نے تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر بات چیت کی گئی۔

وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ سرمایہ کاری سے متعلق امور معاہدے کا اہم حصہ ہیں، امید ہے جی سی کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔  جی سی سی معاہدے کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے.

پاکستان اور جی سی سی  کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں مذاکرات میں سرمایہ کاری کے تحفظ پر بات چیت ہوئی۔  مذاکرات میں سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی پر غور  کیا گیا۔

آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کا جائزہ لیا گیا ۔ فریقین نے تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر بات چیت کی۔

 ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ سرمایہ کاری سے متعلق امور معاہدے کا اہم حصہ ہیں۔امید ہے جی سی کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔   گوہر اعجاز نے توقع ظاہر کی کہ جی سی سی معاہدے کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔